کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں 22 اگست کی ہنگامہ آرائی میں 22 سرکاری ملازمین بھی ملوث ہیں۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔ مفرور سرکاری ملازمین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ سرکاری ملازمین کا تعلق کے پی ٹی‘ کے ایم سی اور مختلف بنکوںسے ہے۔
کراچی ہنگامہ آرائی میں 22 سرکاری ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف‘ گرفتاری کیلئے چھاپے
Oct 09, 2016