لاہور+ فیروزوالا (سٹاف رپورٹر+ نامہ نگار) شہر میں ڈاکوئوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی‘ زیورات اور دیگر قیمتی اشیائے سے محروم کر دیا۔ ڈاکوئوں نے تھانہ نواں کوٹ کے علاقہ میں شہباز سے 63 ہزار روپے نقدی اور موبائل‘ تھانہ اچھرہ کے علاقہ میں عمران کی دکان میں ملازمین کو یرغمال بناکر ایک لاکھ 50 ہزار روپے اور سامان‘ اقبال ٹائون کے علاقہ میں کاشف سے54 ہزار روپے اور موبائل فون‘ مانگا منڈی کے علاقہ میں حمید سے 14 لاکھ سے زائد مالیت کا ٹرک اور ہزاروں روپے نقدی‘ ماڈل ٹائون کے علاقہ میں عبداللہ سے 4 لاکھ 40 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون‘ ہنجروال کے علاقہ میں عظیم سے 4 لاکھ 12 ہزار روپے اور موبائل فون‘ جوہر ٹائون میں ابراہیم اور اسکی فیملی سے 2 لاکھ 28 ہزار روپے اور زیورات‘ شادباغ میں اقبال سے 76 ہزار اور موبائل فون‘ گلشن اقبال کے علاقہ میں عابد سے 31 ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا جبکہ چور تھانہ نواب ٹائون کے علاقہ میں محمود الرحمن کے گھر سے 12 لاکھ مالیت کی نقدی اور زیورات چوری کرکے لے گیا۔ گلبرگ میں ذکا کی گاڑی سول لائن میں رئوف‘ مصری شاہ میں رحیم‘ چوہنگ میں ایوب‘ شاہدرہ میں عارف‘ شاہدرہ ٹائون میں حبیب‘ جوہر ٹائون میں اقبال‘ ٹائون شپ میں قاسم‘ اقبال ٹائون میں عدیل‘ وحدت کالونی میں بابر‘ نواب ٹائون میں ہارون کی موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔ فیروزوالا سے نامہ نگار کے مطابق کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوئوں نے عاصم علی کے گھر میں گھس کر موٹر سائیکل اور سامان لوٹ لیا گیا۔ ڈاکوئوں نے ارشد سے موٹر سائیکل نقدی چھین لی۔ چوروں نے گرلز سکول میں داخل ہوکر ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ جاوید نگر میں ملازم اسلم خٹک نے بیٹے کی مدد سے مسلم لیگی رہنما وقار الحسن بھٹی کی رائفل چوری کرلی۔
لاہور میں ڈاکے‘ شہری لاکھوں کی نقدی‘ سامان سے محروم‘ فیروزوالا کے سکول میں چوری
Oct 09, 2016