غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری،لیسکومیں بجلی کا شارٹ فال 1050میگا واٹ تک پہنچ گیا

لاہور(نیوز رپورٹر+نامہ نگاران )بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ جاری رہا،لاہور میں طے شدہ شیڈول پر عمل درآمد نہ ہونے سے شہریوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا۔ لیسکو کا بجلی کا شارٹ فال 1050 میگا واٹ ہے جس کو پورا کرنے کیلئے 8سے 10 گھنٹے تک بجلی بند ہورہی ہے، جبکہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں 2سے 3گھنٹے کی اضافی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے،ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق ہارون آباد اور گردونواح میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کرگیا، گرڈ سٹیشن اور ٹرانسفارمر میں خرابی یا ضروری مرمت کے نام پر لوڈشیڈنگ بھی میپکو کے معمولات میں شامل ہوگئی ، ڈونگہ بونگہ سے نامہ نگارکے مطابق ڈونگہ بونگہ میں لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ‘ محنت کش بیروزگار اور فاقہ کشی کا شکار جبکہ پینے کے پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہوگئی۔ پینے کے پانی کی شدید قلت‘ لوگوں کا کاروبار ٹھپ‘ مزدور محنت کش بیکار‘ فاقہ کشی کا شکارعوام سراپا احتجاج بن گئے‘ حکمرانوں کو بددعائیں دینے لگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...