لاہور (پ۔ر) خرم روحیل اصغر صدر یوتھ ونگ لاہور (PML-N) نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ، ملک کے موجودہ نازک حالات میں نفاق اور انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے تصادم کی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، اسلام آباد کو بند کرنے کا مقصد ریاست کو دھمکانے کے مترادف ہے، وزارت عظمیٰ کے اہل نہیں۔ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکی دہشت گردی ہے۔