اسلام آباد (صباح نیوز) درجہ بندی کرنیوالے عالمی ادارے موڈیزنے کہاہے کہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستا ن کی معیشت بہترہورہی ہے۔اپنی حالیہ رپورٹ میں موڈیزنے کہاکہ معاشی استحکام میں بہتری آئی ہے کیونکہ پاکستان نے پہلی دفعہ عالمی مالیاتی فنڈ کا پروگرام مکمل کیاہے اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت بنیادی ڈھانچے کے کئی منصوبوں پرکام جاری ہے۔ ادارے کے مطابق اگلے سال جون میں مالی سال کے اختتام پر مجموعی قومی پیداوار کی شرح نمو چاراعشاریہ نوفیصد تک ہونے کاامکان ہے جودوہزارآٹھ کے بعد سے تیزترین شرح ہوگی۔رپورٹ میں کہاگیا اگلے سال کے اختتام تک پھنسے ہوئے قرضے جون2016 کے اختتام تک گیارہ اعشاریہ ایک فیصد کے مقابلے میں کم ہوکرمجموعی قرضوں کے دس فیصد تک آجائیں گے۔
حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث پاکستانی معیشت بہتر ہو رہی ہے: موڈیز
Oct 09, 2016