سیالکوٹ(نامہ نگار) چےئر مےن ضلعی بےت المال نبےل خالد لون ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفےسر چوہدری شرےف گھمن ،چےئرمےن ڈسٹرکٹ کوارڈنےشن کونسل برائے اےن جی اوز محمد اشفاق نذر ،روز ہےومن رائٹس وےلفےئر آرگنائزےشن کی نائب صدر نصرت جمشےد ملک ،انجمن تاجران تحصےل بازار کے جنرل سےکرٹری عثمان چوہان ،نائب صدر عارف سلےم بٹ نے کہا ہے کہ وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف اور ان کی حکومت نے پنجاب مےں بہتر حکمت عملی اپنا کر پنجاب سے ڈےنگی کے خاتمہ کے لئے جو اقدامات کےے اس سے ڈےنگی جےسی خطر ناک وباءسے چھٹکارامل گےا ۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے روز ہےومن رائٹس ےلفےئر آرگنائزےشن کی جانب سے ڈےنگی مکاو¿ اور قےمتی جانےں بچاو¿ کے سلسلہ مےں مقامی لوگوں میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔
روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن نے ڈینگی مکاﺅ کے سلسلہ میں شہریوں میں پمفلٹ تقسیم کیے
Oct 09, 2016