ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا تحفط قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے: اخلاق حسین

Oct 09, 2016

ساہیوال(نامہ نگار)ملک و قوم کی سلامتی کے لئے امن، آب حیات کا درجہ رکھتا ہے -وطن عزیز کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا تحفظ قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے جس کی ضرورت آج بڑھ گئی ہے -ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر اخلاق حسین نے کالج میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا - انہوں نے کہا کہ امن و سلامتی کا پیغام عام کرنے کے لئے ہمیں جہاد بالقلم کرنا ہے اس لئے کہ سائنس کی ترقی کی بدولت تلوار اور توپ کا دور ماضی بن چکا ہے -انہوں نے طلبا ء پر زور دیا کہ وہ حصول علم کے ساتھ ساتھ اپنی توانائیاں ملک میں بھائی چارے اور اخوت کو پھیلانے پر صرف کریں-

مزیدخبریں