لگتا ہے عمران اسلام آباد بند کرنے کےلئے تالا لینے لندن جا رہے ہیں: ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ سمن آباد میں پینے کے پانی کا منصوبہ بھی 95 فیصد تک مکمل ہو چکا ہے۔ سمن آباد میں 1947ءکے بعد اب سیوریج لائن ڈالی گئی ہے۔ لگتا ہے عمران خان اسلام آباد بند کرنے کےلئے کوئی تالہ لینے لندن جا رہے ہیں۔ پہلے بھی لندن میں ہی سازش کی گئی تھی۔ پہلے چھپ چھپا کر لندن میں میٹنگز ہوئی تھیں اب میڈیا نے پکڑ لیا۔ لندن میں ملاقات اور سی پیک پر تنقید ساتھ ساتھ چل رہی ہے۔ اقتصادی راہداری کا جو راستہ پہلے تھا اب بھی وہی ہے۔ کچھ لوگ 30اکتوبر کو ملک میں خون خرابہ چاہتے ہیں، انشاءاللہ کوئی خون خرابہ نہیں ہونے دینگے۔ پانامہ لیکس سمیت تمام آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کےلئے تیار ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کوڑے کھائے، مسلم لیگ کے لیڈروں نے جیلیں کاٹیں، احتجاج کرنے والوں نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے احتجاج نہیں دیکھے۔ سب کو پتہ ہے لندن میں کون کون اکٹھا ہو رہا ہے۔ مجھے افسوس ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں ایک جماعت نہیں آئی۔ سپیکر کی حیثیت سے مجھے ایک جماعت کی عدم شرکت پر افسوس ہوا۔ بھارت اور کشمیر کے معاملے پر متحد ہیں۔ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کرنا چاہئے۔ پارلیمنٹ کو اہمیت دینی ہے تو پارلیمنٹ میں آنا پڑیگا۔ بار بار پارلیمنٹ میں شرکت کی دعوت دے رہا ہوں۔ عمران خان اگر مجھے سپیکر نہیں مانتے تو ملک کے آئین کو نہیں مانتے۔

ای پیپر دی نیشن