بھارت کو دہشتگرد قرار دیا جائے، وائٹ ہاﺅس میں دائر پاکستانیوں کی پیٹیشن پر 96 ہزار افراد کے دستخط

Oct 09, 2016 | 19:54

ویب ڈیسک

 وائٹ ہاﺅس کی ویب سائٹ بھارتی آن لائن پٹیشن پر پاکستانیوں نے بھی جوابی پٹیشن دائر کردی۔ 13 دنوں میں پٹیشن کی منظوری کے لئے 94 ہزار 60 دستخط ہوچکے ہیں۔ پٹیشن کی منظوری کے لگ بھگ 6 ہزار دستخط ہونا باقی ہیں۔ وائٹ ہاﺅس کی ویب سائٹ پر دائر پٹیشن پر 30 دن میں ایک لاکھ دستخط درکار ہوتے ہیں جس کے بعد 60 روز کے اندر کانگریس اس پٹیشن پر رد عمل دیتی ہے اور ثابت ہوجانے پر کارروائی کی جاتی ہے۔ پٹیشن میں لکھا گیا ہے کہ بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے۔ کراچی، بلوچستان اور فاٹا میں بھارت دہشت گردی کروا رہا ہے۔ پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کا ثبوت کلبھوشن یادیو کی گرفتاری ہے۔ پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ”را“ کا گرفتار ایجنٹ کلبھوشن یادیو بھارتی بحریہ کا حاضر سروس آفیسر ہے۔ کلبھوشن یادیو نے بلوچستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا اور کلبھوشن یادیو نے کالعدم تحریک طالبان اور القاعدہ کی مدد کا بھی اعتراف کیا ہے۔ پٹیشن پر وائٹ ہاؤس ردعمل کے لئے 27اکتوبر کی تاریخ کا ہدف ہے۔ بھارت نژاد امریکی شہریوں کی جانب سے ایسی ہی پٹیشن پاکستان کے خلاف دائر کی گئی تھی ۔کانگریس نے اس پر ردعمل ظاہر کر دیا۔ جوابا پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے بھی ایسی ہی ایک پٹیشن مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی دہشتگردی اور پاکستان میں دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی کرنے پر بھارت کے خلاف دائر کر دی ہے۔

مزیدخبریں