ملک اقتصادی بہتری کی جانب گامزن، 15 برسوں سے زیر التوا سٹاک مارکیٹ کا انضمام کر دیا: اسحاق ڈار

Oct 09, 2016 | 20:03

ویب ڈیسک

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی لحاظ سے بہتری کی طرف گامزن ہے،تین برس کی کارکردگی سے اقتصادی عشاریوں میں تبدیلی آئی، سٹاک مارکیٹوں کا انضمام کیا،بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ پاکستان کے پاس ہے،یہ ایوارڈ پاکستانی قوم اور داتا علی ہجویری کے نام کرتا ہوں،  وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہترین وزیرخزانہ کا ایوارڈ پاکستان اور قوم کیلئے اعزاز ہے،ایوارڈ پاکستانی قوم اور داتا علی ہجویری کے نام کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اقتصادی لحاظ سے بہتری کی طرف گامزن ہے،تین برس کی کارکردگی سے اقتصادی عشاریوں میں بہتری آئی ا ور 15برس سے التواءکا شکار تینوں سٹاک مارکیٹوں کا انضمام کیا،اقتصادی شعبے کی ترقی کیلئے مزید محنت کریں گے۔وزیرخزانہ نے کہا کہ ایل او سی کشیدگی،اے پی سی اور مشترکہ اجلاس کی وجہ سے دورہ واشنگٹن منسوخ کیا اور پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو ایوارڈ لینے کیلئے نامزد کیا۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے ایوارڈ وصول کیا۔

مزیدخبریں