مکرمی :ہم اہلیان علاقہ (یوسی نمبل و مسیاڑی) ارباب اختیار کی توجہ مندرجہ بالا منصوبہ کے لیے سب سے موزوں ترین روٹ جو کہ کھجٹ (TDCP) گوھڑہ ، پھپھڑیل ہے کی طرف دلانا چاہیتے ہیں ۔ اس روٹ پر ایوبی دور سے ایک کچی روڈ پہلے سے ہی موجود ہے جسکی وجہ سے کٹائی ، دیواربندی اور پلیوں کی تعمیر کے اخراجات بچ جائیں گے اور تعمیری لاگت بھی کم ہو گی، یہ روٹ مختلف یونین کونسلوں کے لیے رابطے کا کام بھی کرے گا،یہ روٹ موضع اوائین ، لوئر لکوٹ ، گوھڑہ (تقریبًا 70 % آبادی) اور موضعات پھپھزیل ، سنبل بیا اور بڑاہوتر(یو سی مسیاڑی کی مکمل آبادی کے لیے فائدہ مند ہو گا، دوسری جانب اس منصوبہ کے لیے جو روٹ ( سامبلی تا جامع مسجد گوھڑہ) زیر غور ھے اس کے فوائد کم اور نقصانا ت زیادہ ہیں مثلًا یہ روٹ ڈیفنس کی تنصیبات کے بہت قریب ہے دوسرے یہ کہ اس روٹ پر کوئی کچی روڈ نہیں ہے جس کے باعث کٹائی ، دیوار بندی اور پلیوں کے اخراجات سے لاگت میں اضافہ ہو گا، سوئم یہ کہ اس روٹ کے راستے میں آنے والے دو سو سے زائد سرسبز درختوں کو بھی کاٹنا پڑے گا، اور اس سے مستفید ہونے والے کل 50 ، 60 گھر ہیں ( جن میں ناظم یو سی مسیاڑی کا گھر ہے) اور یہ کہ علاقے کی اکثر آبادی کو محروم رکھ کر صرف مذکورہ ناظم کوفائدہ پہنچایا جا رہا ہے ہم دونوں یونین کونسلوں کے رہائشی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، ان کے معاون خصوصی عثمان عباسی اور صوبائی وزیر برائے محنت راجہ اشفاق سرور صاحبان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہماری استدعا پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے کھجٹ گوھڑہ ، پھپھڑیل لنک روڈ کی جلد تعمیر کے احکامات صادر فرمائیں (پروفیسر طارق عباسی 03005135516)