ہر گلی محلے میں ذکر رسول کی محفلیں کرانا مشن ہے

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ )غوثیہ نعت کونسل حمد و نعت اکیڈمی کے چےئرمین محمد مقصود علی قادری نے کہا ہے کہ ہمارا پچھلے 6 سال سے مشن ہے آﺅذکرِرسول کرتے ہیں۔ اس پُر فتن دور میں گلی گلی محلہ محلہ جاکر نبی پاک کی شان بیان کی جائے اور بچوں بچیوں میں حمد و نعت کا شوق پیدا کیا جائے۔ تاکہ ہمارے بچے اور بچیاں گانے گانے اور سننے کی بجائے نعتیں پڑھیںاور سنیں۔ انہوںنے یہ بات بلاک نمبر141 گرےسی لین چکلالہ راولپنڈی میں مقابلے کے شرکا محمد صداقت علی بھٹی،محمد ساجد،ملک ماجد محمود،معزا فضل کریم،سےد حسان رضا،عابد حسین،چوہدری محمد مشتاق اورعبدالحمید قادری قلندری وا دےگر سے خطاب کرتے ہوئے کی انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آنے والے دور میں ہر انسان گانے بجانے کی بجائے نبی پاک کی شان بیان کرےں اور دین سیکھیں اس موقع پر انہوںنے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں اور بچیوں کو مقابلہ حسنِ نعت میں لے کے آئیںتاکہ اُن کے بچے بھی حمدونعت پڑئیںاور اُن کے د ل میں نعت خوانی اور دین سیکھنے کا جذبہ پیداہو۔

ای پیپر دی نیشن