بیجنگ(این این آئی)چین میں نچلی سطح پرکرپشن کیخلاف مہم میں 13لاکھ سرکاری ملازمین کوسزائیں دی گئیں۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ سزائیں 2013 سے 2017 کے درمیان دی گئیں۔رپورٹ کے مطابق انسداد بدعنوانی مہم میں کئی اعلیٰ حکام کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔انسداد بدعنوانی کمیٹی کے سربراہ کو بھی تحقیقات کاسامنا ہے جبکہ سینئرفوجی افسر کو بھی کرپشن کے الزامات پرحراست میں لیاگیا، جو سینٹرل ملٹری کمیشن کابھی رکن تھا۔