برلن ( آن لائن )جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے حلیف جماعتوں ایف ڈی پی اور گرین کے ساتھ حکومت سازی کے لیے اتحاد بنانے کا عندیہ دے دیاہے۔ا نجیلا مرکل نے اپنے قدامت پسند اتحاد پر زور دیا ہے کہ وہ فری ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی کے ساتھ قومی اتحاد بنانے کی کوشش کرے۔جرمنی میں 24ستمبر کو ہونے والے انتخابات میں مرکل کی پارٹی سب سے بڑی سیاسی طاقت بن کر ابھری تھی تاہم حکومت سازی کے لیے ان کی پارٹی کو قطعی اکثریت حاصل نہیں ہو سکی تھی۔انجیلا مرکل نے قدامت پسند اتحاد پر فری ڈیموکریٹک پارٹی اور گرین پارٹی کے ساتھ قومی اتحاد بنانے کی کوشش کرنے پر زور دیا ہے۔انجیلامرکل نے ڈریسڈن میں کہا کہ آئندہ کے چیلنجز پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔
جرمن چانسلر
جرمن چانسلر نے حلیف جماعتوں کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا عندیہ دیدیا
Oct 09, 2017