قخانیوال(اے پی پی)سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی کے لئے کام کیا،انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا اور اداروں کے استحکام کے لئے کام کیا، محترمہ شہید بے نظیر بھٹو، آصف علی زرداری اور میں خود عدالتوں میں پیش ہوتے رہے، یہ سب عدالتوں کا احترام اور بالادستی کی مثال تھی۔ پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے اورفلپائن میں پاکستان کے سابق سفیر میجر رفعت حیات خان ڈاہا مرحوم کی قل خوانی اور اجتماعی دُعا کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی مرحوم میجر رفعت ڈاہا کے فرزند وسیم حیات ڈاہا کی دستاربندی کی اور کہاکہ مرحوم پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے، اس کے علاوہ پاک فوج کی طرف سے ایک دستے نے مرحوم کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سلامی پیش کی ۔
یوسف رضا گیلانی
a