بخارسٹ (آئی این پی )نیٹو کی پارلیمانی اسمبلی کے صدر پالو ایلی نے کہا ہے کہ نیٹو افغانستان میں بڑھنے والی دہشت گردی پر خدشات رکھتا ہے۔رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میںصحافیوں سے بات کرنے والے ایلی نے بتایا نیٹو دستوں کے اس ملک سے 2014ءمیں انخلا کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔پالو ایلی کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال افغانی شہریوں کی دوسرے ملکوں کو نقل مکانی پر مجبور کر رہی ہے۔مشرقی یورپ میں افغانی شہریوں کی گزشتہ 2 تین سال میں کثیر تعداد میں آمد اس حقیقت کی عکاس ہے۔
نیٹو
2014ءمیں انخلا کے بعد دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آئی ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔پالو ایلی
Oct 09, 2017