سنگین جرائم کے مرتکب بی جے پی عناصر کوسات خون معاف کردیئے جاتے ہیں، مایاوتی

Oct 09, 2017

لکھنو(آئی این پی ) بھارت میں بہوجن سماج پارٹی کی رہنما مایاوتی نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کی حکومتیں عوامی غصہ کو روکنے کیلئے قانون کی دھجیاں اڑارہی ہیں۔ ایک بیان میں کہا، وزیر اعظم نریندر مودی حکومت کی غریب، کسان اور عوام مخالف پالیسیوں اور غلط طریقہ کار کیخلاف اٹھنے والے عوامی غم وغصہ کو دبانے کیلئے بی جے پی حکومتیں قانون کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔ لوگوں پر مختلف طرح کا مقدمہ قائم کرکے سرکاری مظالم کو اپنا نیا ہتھیار بنا رہی ہے ،جمہوریت کا گلا گھونٹنا جیسا ہے۔ منصفانہ اور آزادانہ فکر وسوچ رکھنے والے مصنفین، ادیبوں اور صحافیوں کو مختلف طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، سنگین جرائم کرنے والے بی جے پی عناصر کاسات خون معاف کر دیا جاتا ہے۔
اور ان کی حمایت اور تحفظ فراہم کرنے والے ہر قسم کے بیان دیئے جاتے ہیں۔ بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ ملک میں یہ بدقسمتی اورتباہ کاری کے رجحان بہت تیزی سے پنپ رہے ہیں، جو سماج اور ملک کیلئے نہایت مہلک ہیں۔ مایاوتی نے کہا کہ اتر پردیش میں تو جرم، کنٹرول اور قانون نظم ونسق کی حالت اتنی زیادہ خراب ہو گئی ہے ۔گورنر کو بھی اپنی ناراضی کھل کر ظاہر کرنے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

مزیدخبریں