عمران خان چوروں کو بھگانے سندھ کے ہر گلی‘ کوچے جائیں گے‘ عارف علوی

کراچی (نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان سندھ سے چوروں کو بھگانے کے لیے ہر گوٹھ گلی اور کوچوں میں پہنچیں گے۔ سندھ میں تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت دیکھ کر زرداری ٹولہ خوفزدہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔سندھ حکومت کی تمام پالیساں ناکام ہوگئیں ہیں نوجوان روز گار کے لیے دربد کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔یہ باتیں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف سند ھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ، جنرل سیکریٹری افتخار سومرو، فردوس شمیم نقوی،سیکریٹری اطلاعات سندھ الیاس شیخ، اظہر لغاری، طاہر ملک، راجہ خان جکھرانی، پپو خان چاچڑ،مبین خان جتوئی، گل محمد رند اور سندھ کے مختلف ڈویژن اور اضلاع کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ تحریک انصاف سندھ کونسل کا اجلاس صوبائی صدر ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں منعقد ہو ا ۔ سندھ کونسل کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ 20اکتوبر کو عمر کوٹ اور 22 اکتوبر کو سہون شریف میں جلسہ ہوگا جس میں پارٹی چیئرمین عمران خان خطاب کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف اور چیئرمین عمران خان کا پیغام گلی گلی گھر گھر پہنچانے میں کارکنان اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو کام وزیراعلی اور میئر کے کرنے کے ہیں وہ ہمارے کارکن کررہے ہیں ۔اس شہر کی جو ابتر صورتحال ہے اس کی ذمہ دار سندھ حکومت اور میئر کراچی ہیں ۔ 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف سب بڑی سیاسی قوت بن کر ابھرے گی ۔ملکی دولت لوٹنے اورعوام کے ٹیکس کا پیسہ باہر بھیج کر محلات بنانے والوں کو عوام کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔اس وقت ملک نازک موڑ پر ہے اسٹیٹس کو کو شکست دینے کا وقت آگیا ہے۔یہ باتیں انہوں نے قیوم آباد ابراہیم شہید چوک پر تحریک انصاف کی جانب سے پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سب سے سیاسی تاریخ کے بلند ترین اور بڑے سیاسی پرچم کشائی کی تقریب کا انعقادکیا گیا۔کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پی ٹی آئی ضلع کورنگی کی جانب سے پچاس فٹ بلند اور 20+14فٹ لمبا پرچم لہرا یا گیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، کراچی ڈویژن کے صدر فردوس شمیم نقوی،رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان، ثمر علی خان ، منصور شیخ، الیاس شیخ، راجہ اظہر ، نصرت واحد،طاہر ملک،افتخار فاروقی، فہیم خان اور دیگر رہنما بھی موجودتھے۔
عارف علوی

ای پیپر دی نیشن