راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی ٹےم نے سپیشل آپریشن کرتے ہوئے آنتوں، چربی اور ہڈیوں سے کوکنگ آئل بنانے کا مکروہ کاروبار بے نقاب کر دیاڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم نے ہڈیوں سے بھر ی مشکوک گاڑی کاپیچھا کر کے حسن ابدال کے گاﺅں جلالہ میں بڑے احاطے میں تیل کشید کےلئے اکٹھی کی گئی 170من ہڈیاں برآمد کر لیں۔ملزمان راولپنڈی، اٹک، ٹیکسلااور دیگر علاقوں سے ہڈیاں اکٹھی کر کے لاتے تھے بلاول ابڑونے مزید بتایا کہ کشید کیا گیا تیل استعمال شدہ کوکنگ آئل میں ڈال کر دوبارہ پیک کی جاتا تھا اوریہ مکروہ دھندہ کئی برس سے جاری تھامذکورہ کمپنی گڈز ٹرانسپورٹ کے نام پر کاروبار کرتی تھی ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ نے مزید بتایا کہ پیکنگ اور فروخت میںملوث گوجرانوالہ کی ایک فیکٹری کو بھی سیل کر دیا گیاجبکہ مالک ارشاد علی اور گاڑی کے ڈرائیور غلام محمد کو گرفتارکر کےمقامی تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔