ہیپاٹائٹس پر قابو پانے کےلئے قومی حکمت عملی کا آغاز بڑی کامیابی ہے،سائرہ افضل

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس کے مرض پر قابو پانے کے لئے قومی حکمت عملی برائے انسداد ہیپاٹائٹس کا آغاز بلاشبہ بہت بڑی کامیابی ہے اور اب ہمارا اگلا اقدام ہیپاٹائٹس کے اس قومی حکمت عملی کو صوبائی لائحہ عمل میں منتقل کرنا ہے ۔و زارت صحت کی کوششوں سے ہی اب ہیپاٹائٹس سی کی سستی اور مﺅثر ادویات ۸۹فیصد رعائتی نرخوں پر دستیاب ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں پاکستان کی قومی حکمت عملی برائے انسداد ہیپاٹائٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ہیپاٹائٹسکی روک تھام کے لئے زبانی دعوﺅں کی بجائے عملی کام کیا ہے ۔ اور ہیپاٹائٹس بارے سٹریٹجک فریم ورک کا آغاز بھی حکومت کی صوبوںکو ہر ممکن معاونت اور رہنمائی دینے کی کوششوںکا حصہ ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...