ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص جاں بحق

Oct 09, 2017

کوئٹہ(صباح نیوز) ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا۔ فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزیدخبریں