بنگلہ دیش کو ایک اور شکست ‘جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ

بلوم فونٹین(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگز اور 254رنز سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز دوصفر سے جیت لی ۔بنگلہ دیشی ٹیم فالو آن کے بعد دوسری اننگز میں 172رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ محموداللہ 43اور امر القیس 32رنز بناکر نمایاں رہے ۔ چھ کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔ کاگیسو رباد ا نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ کاگیسو ربادا کو میچ اور ڈین ایلگر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقہ نے 573 رنز 4 کھلاڑی آو¿ٹ پر اپنی پہلی اننگز ڈکلیئر کی۔کپتان فف ڈوپلیسی 135 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے جبکہ ہاشم آملہ 132 رنز بنا کر بولڈ آو¿ٹ ہوئے۔ بنگلہ دیشی ٹیم کی پہلی اننگز میں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اور پوری ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور اسے فالو آن کا سامنا کرنا پڑا۔لٹن داس کے علاوہ بنگلہ دیش کا کوئی بھی کھلاڑی پروٹیز باو¿لرز کا مقابلہ نہ کر سکا، وہ 70 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔امرالقیس 26، سومیا سرکار 9، مومن الحق 4، کپتان مشفق الرحیم 7، محموداللہ 4، صابر رحمٰن صفر، تیجل الاسلام 12، روبیل حسین 10 اور مستفیض الرحمٰن بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے۔ کاگیسو ربادا نے5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ڈوآنے اولیویئر نے 3 جبکہ وین پارنیل اور کیشَو مہاراج نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...