بیجنگ (سپورٹس ڈیسک ) سپین کے رافیل نڈال نے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت کررواں سیزن کا چھٹا اور کیر یئر کا سترہواں ٹائٹل جیت لیا ۔ عالمی نمبر ون نے فائنل میں آسٹریلیا کے نک کر جیئس کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔ ان کی کامیابی کاسکور چھ د و اور چھ ایک رہا ۔ ریمنز کا سنگلز ٹائٹل فرانس کی کیرولین گارشیانے جیت لیا ۔ گارشیا نے فائنل میں رومانیہ کی سیمونہ ہلیپ کو شکست دی ۔ہلیپ عالمی نمبر ون بن چکی ہیں جس کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔
سپین نے رافیل نڈال نے چائنہ اوپن ٹینس ٹورنا منٹ جیت لیا
Oct 09, 2017