ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک)جاپان اوپن ٹینس کا ٹائٹل بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے جیت لیا۔ فائنل میں فرانسیسی سٹار ایڈریان مانارینو ناکام رہے۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں سجے جاپان اوپن ٹینس کے فائنل میں بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن اور فرانس کے ایڈریان مانا رینو مد مقابل ہوئے۔ ڈیوڈ گوفن نے پہلا سیٹ چھ تین سے اپنے نام کیا۔ دوسرا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا۔ ایڈریان نے کچھ مزاحمت کی تاہم سات پانچ سے ناکام رہے۔ بیلجیم کے ڈیوڈ گوفن نے کیرئیر کا دوسرا ٹائٹل جیتا ہے۔
جاپان اوپن ٹینس کا ٹائٹل ڈیوڈ گوفن نے جیت لیا
Oct 09, 2017