ٹوکیو(سپورٹس ڈیسک) سوزوکا کے ٹریک پر جاپان گراں پری فارمولا ون ریس کا میدان سجا تو جوشیلے ڈرائیورز نے فتح کے لیے خوب جان لڑائی۔ جرمنی کے سباسشین ویٹل انجن میں خرابی کے باعث ریس سے دستبردار ہو گئے۔ اس کے بعد برطانوی ڈرائیور لیوس ہمیلٹن اور نیدرلینڈز کے میکس ویرسٹائپن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ لیوس ہیملٹن نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے کیرئیر کی 61 ویں فارمولا ون ریس اپنے نام کی۔ دوسری پوزیشن ماکس فرشٹاپن کو حاصل ہوئی جبکہ اسی ٹیم کے ڈینئل ریکارڈو تیسرے نمبر پر رہے۔برطانوی ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے اس ریس میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر بھی اپنی پوزیشن مزید مستحکم بنا لی ہے۔ اب ان کے مجموعی پوائنٹس 306 ہو گئے ہیں۔ اس فہرست میں سباستین ویٹل 247 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ لوئیس ہیلٹن کا فتح کے بعدکہنا تھا کہ میں تو صرف اپنے حریف ڈرائیورز پر اتنی بڑی برتری کا خواب ہی دیکھ سکتا تھا۔