فٹبال ورلڈ کپ رسائی : سکاٹ لینڈ کی امیدوں پر پانی پھر گیا

لندن (سپورٹس ڈیسک ) سلوانیہ کیخلاف میچ دو دو گول سے ڈرا میچ کھیلنے پر سکاٹ لینڈ کے براہ راست فیفا ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا ۔انگلینڈ نے لتھوانیہ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دیدی ۔ رومانیہ اور ڈنمارک کا مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا ۔ پولینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مونٹی نیگرو کو دو کے مقابلے میں چار گول سے آﺅٹ کلاس کر دیا ۔ سلواکیہ نے بھی مالٹا کے خلاف تین صفر سے کامیابی سمیٹی ۔سکاٹ لینڈ کے میچ برابر کھیلنے کے بعد شمالی آئرلینڈ کی سیٹ بھی ورلڈ میں پکی ہوگئی ہے ۔ ان تک ورلڈ کپ کیلئے روس میزبان حیثیت سے کوالیفائی کرچکا ہے ۔ یورپ سے انگلینڈ ‘بیلجئےم ‘جرمنی ‘افریقہ سے نائیجیریا ‘ایشیا سے ایران ‘سعودی عرب اور جنبوی کوریا ‘لاطینی امریکہ سے کوسٹا ریکا اور میکسیکو جنوبی امریکہ سے برازیل ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر چکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن