ہاشم آملہ نے بنگلہ دےش کےخلاف دوسرے ٹےسٹ مےں 28 وےںسنچری بنائی

Oct 09, 2017

بلوم فاو¿نٹین (سپورٹس ڈےسک )جنوبی افریقہ کے سٹار بیٹسمین ہاشم آملہ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی 28ویں سنچری مکمل کی ہے۔بلوم فاونٹین میں کھیلے جارہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے دن ہاشم آملہ 17 چوکوں کی مدد سے 132 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔ہاشم آملہ 2017 میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیسٹمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ہاشم آملہ کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 28ویں سنچری ہے۔ سچن تندولکر، انڈیا51 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہےں، یاک کیلس، جنوبی افریقہ45 کے ساتھ دوسرے،رکی پونٹنگ، آسٹریلیا41 سنچرےوں کے ساتھ تےسرے،: کمار سنگاکارا، سری لنکا38 کے ساتھ چوتھے، راہل ڈریوڈ، انڈیا36 کے ساتھ پانچوےں،یونس خان، پاکستان34 سنچرےوں کے ساےھ چھٹے،سنےل گواسکر انڈےا 34 کےساتھ ساتوےں، برائن لارا، ویسٹ انڈیز34 کےساتھ نوےں اور آسٹرےلےا کے سٹیو وا، آسٹریلیا32 سنچرےوں کےساتھ دسوےں نمبر پر ہےں۔اس سنچری کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں سکور کرنے کی فہرست میں پندرہویں نمبر پر آگئے ہیں۔یاد رہے کہ اس فہرست میں سچن تندولکر 51، یاک کیلس 45 اور رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔خیال رہے کہ ہاشم آملہ 2017 میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیسٹمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سال وہ 900 سے زائد رنز سکور کر چکے ہیں جبکہ اس سال 2017 میں اب تک 1000 سے زیادہ رنز بنا کر ان کے ساتھی کھلاڑی ایلگر سرفہرست ہیں۔

مزیدخبریں