ٹھارو شاہ (نامہ نگار) ٹھارو شاہ اور گرد و نواح میں مرغیوں کی کھال اور آنتوں سے مضر صحت تیارکوکنگ آئل کی فروخت عروج ہے پر جس سے شہر میں پکوڑے‘ جلیبی‘ سموسے‘ نمک پارے و دیگر اشیاءتیار کی جاتی ہے جس سے بچے پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں‘ شہر میں مضر صحت آئل کی سب سے بڑی وجہ انتظامیہ کی نااہلی ہے انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے معصوم بچے ان خطرناک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ ٹھارو شاہ میں ریشم گلی‘ شاہی بازار‘ بھورٹی اسٹاپ‘ نوشہرو فیروز اسٹاپ اور دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر مضر صحت آئل کے اسٹائل قائم کئے ہوئے ہیں مگر ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ ٹھارو شاہ کے شہریوں کا حکومتی حکام سمیت محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ ہے کہ وہ ناقص کوکنگ آئل کی فروخت میں ملوث انسان دشمن افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے۔