عالمی نمبر ایک ہالیپ زیر، کیرولین گارشیانے چائنا اوپن جیت لیا

ملتان (سپورٹس ڈیسک) فرانس کی کیرولین گارشیا نے عالمی نمبر ایک یونان کی سیمونا ہالیپ کو شکست دیکر چائنا اوپن خواتین سنگلز ٹائٹل جیت لیا ہے مردوں کے ڈبلز فائنل میں جان پیرز اور ہنری کونٹیسن نے میدان مار لیا تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں کھیلے گئے چائنا اوپن خواتین کے سنگلز فائنل میں ان سیڈڈ گارشیا نے سیمونا ہالیپ کو 4-6 ‘6-7 (3-7 )سے قابو کرتے ہوئے ودہان اوپن کے بعد لگاتار دوسرا ٹائٹل جیت لیا۔ گارشیا نے دوسرے سیٹ میں 17 ونر شاٹ کھیلے اور 9 بریک پوائنٹس نام کئے اس کامیابی کے ساتھ ہی گارشیا نے سنگاپور میں شیڈول ایلیٹ ٹورنامنٹ کے لئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔فن لینڈ اور آسٹریلیا کے ٹاپ سیڈز ، ہنری کونیٹسین اور جان پیرز نے اتوار کو یہاں چائنا اوپن مینز ڈبلز مقابلے میں امریکی جوڑی جان اسنر اور جیک سوک پر 6-3،3-6،10-7سے برتری حاصل کر کے کامیابی حاصل کر لی ۔ یہ پیپرز اور کونیٹسین کا امسال تیسرا اعزاز ہے ۔ اسنز اورسوک نے ٹائی بریک کا خسارہ 8-40سے کم کر کے 8-7کردیا لیکن اس کے بعد انہوں نے یکے بعد دیگر دو پوائنٹ گنوا دیے ۔ خواتین کے مقابلے میں چینی تائیپی کی نمبر ون سیڈ چان نیگ ، جان اور سوئزرلینڈ کی مارٹینا ہنگز نے ہنگری کی سڈیم ایمی بابوس اور جمہوریہ چیک کی اینڈیا پلاوا کووا کو 6-4,6-1سے شکست دی ۔

ای پیپر دی نیشن