بھارت کی سماہنی سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ، بچہ زخمی، پاک فوج کا بھرپورجواب

Oct 09, 2017

سماہنی (آئی این پی) سماہنی سیکٹر پر بلااشتعال بھارتی فائرنگ و گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدی علاقے چاہی سمبل میں فائرنگ سے 10 سالہ اویس اظہر زخمی ہو گیا۔ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی جسے مقامی ہسپتال میں فوری طبی امداد کے بعد بھمبر ریفر کر دیا گیا۔ سماہنی سیکٹر پر آئے روز بھارتی فائرنگ و گولہ باری سے کنٹرول لائن پر آباد لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں اور روزمرہ کے کام سرانجام دینا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ پاک فوج بھارتی فائرنگ و گولہ باری کے جواب میں بھرپور کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزیدخبریں