میری ریٹائرمنٹ سےمتعلق مفروضوں سے گریزکیا جائے‘ جنرل رضوان اختر

راولپنڈی(صباح نیوز)صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترآج (پیر کو)سبکدوش ہو جائیں گے، نجی ٹی وی کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے کہا کہ میری ریٹائرمنٹ پر متعلق مفروضوں سے گریز کیا جائے، ذاتی وجوہات کی بنا پر 9 اکتوبر کو یونیفارم اتار رہا ہوں۔لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کا مزید کہنا تھا کہ بھاری دل مگر مکمل اطمینان کے ساتھ ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں لیکن پاک فوج کو جب بھی میری ضرورت پڑی تو میں حاضر ہوں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج میں 35 سال تک خدمات انجام دینے پر فخر ہے اور فوجی کرئیر میں تعاون و رہنمائی پر سینئرز کا شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر ڈی جی رینجرز سندھ اور ڈی جی آئی ایس آئی کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کا اہم تجربہ رکھتے تھے۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ستمبر 1982 میں پاک فوج میں کمیشن لیا تھا جبکہ 2014 سے 2016 تک تقریبا ًدو سال ڈی جی آئی ایس آئی خدمات انجام دیں۔ لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر گزشتہ دسمبر سے ریٹائر منٹ تک نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر کے طور پر فرائض ادا کرتے رہے ہیں ، جبکہ ان کے عہدے کی مدت میں ابھی ایک برس باقی تھا۔

ای پیپر دی نیشن