اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف وائس ایڈمرل سید عارف اﷲ حسینی ملازمت سے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ وہ ہفتہ کے روز اپنے منصب سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔ انہوں نے 22 اگست 2018 ءکو اپنی مدت ملازمت مکمل کر کے ریٹائر ہونا تھا۔ وہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے بعد بحریہ کے دوسرے سینئر ترین افسر تھے۔ نئے نیول چیف کی تقرری کے لئے وزارت دفاع کی جانب سے جو پینل وزیراعظم کو بھجوایا گیا اس میں ان کا نام شامل تھا۔ بحریہ کے ذرائع نے ذاتی وجوہات کو ان کی سبکدوشی کی بنیاد قرار دیا ہے۔
وائس ایڈمرل عارف اﷲ حسینی نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لےلی
Oct 09, 2017