ملک وقوم کے محسنوں کے خلاف سازشیں اور تذلیل ہماری بدقسمت اور بدصورت روایت ہے : خواجہ سعد رفیق

Oct 09, 2017 | 13:39

ویب ڈیسک

 اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سخت تحفظات کے باوجود عدالتی عمل کا حصہ بنے ہوئے ہیں شاید انصاف مل جائے،لڑنا اور جواب دینا آتا ہے مگر افراتفری کا خدشہ ہے۔پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر ریلوے نے کہا لڑنا اورجواب دینا آتاھے. لیکن اس سے ملک میں افراتفری اورانتشارپھیلنے کا خدشہ ھہے ،سازشوں اورمخالفتوں کے گرداب سے انشا اللہ سرخرو ھو کرنکلیں گے مخالفین کے حسد رقابت اورانتقام سے پاکستان کونقصان پہنچ رہا ہے - انہوں نے کہا نواز شریف اوران کے خاندان کوانتقام کا نشانہ بنانے والے اپنے طرز عمل پر غور کریں ۔ملک وقوم کے محسنوں کے خلاف سازشیں اور انکی تذلیل ہماری بدقسمت اور بدصورت روایت ہے ۔آئین و قانون کی حکمرانی اور عوام کے حق ِ حاکمیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا ہم نے عدلیہ کی آزادی اور وقار کی جنگ لڑیہمیں ہی نا انصافی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، گاڈ فادر مافیاز اور دہشت گردوں کے اہل خانہ گرفتاریاں دیتے ہیں نہ عدالتوں کے سامنے پیش ہو تے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کیپٹن صفدر کے خلاف ریفرنس اور انکی گرفتاری انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام کی شرمناک مثال ہے انہوں نے کہا کیپٹن صفدر کاروان ِ جمہوریت کے نڈر مخلص اور پر عزم مجاھد ھیں- وہ صادق بھی ہیں اور امین بھی- وہ ایک دیندار اور دیانتدار شخصیت ہیں ۔

مزیدخبریں