اپنی پالیسیاں جاری رکھیں گے، امریکہ کو مناسب جواب دینگے : ایرانی وزیر خارجہ

Oct 09, 2017 | 19:09

ویب ڈیسک

 ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران دوسروں کی بیان بازی کو خاطر میں لائے بغیر علاقے میں اپنی تعمیری پالیسیوں کو آگے بڑھا رہا ہے غلط امریکی پالیسیوں کے باعث مشرق وسطیٰ عرصہ دراز سے مسائل و مشکلات سے دوچار ہے ۔وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ایران اور ایٹمی معاہدے کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کی حکمت عملی کے اعلان کے بعد تہران کی جانب سے امریکی فیصلے کا مناسب جواب دیا جائے گا۔ ایران علاقائی استحکام کا عامل اور علاقے میں تکفیری دہشت گردی کا مقابل فریق بنا رہا ہے اور وہ اسی تناظر میں اپنی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ کہ دنیا کے دیگر ملکوں کے لئے علاقے کے حقائق اب مکمل واضح ہوتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسکے اتحادی مشرق وسطی کے ملکوں کو اپنے زیادہ سے زیادہ ہتھیار فروخت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسی دائرے میں وہ اپنی بعض پالیسیوں کو آگے بھی بڑھا رہے ہیں جس کے نتیجے میں خود انہیں، امریکہ اور علاقے کے ملکوں کو نقصان کے سوا اور کچھ نتیجہ نہیں ملا ہے۔

مزیدخبریں