کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی تاجرالائنس کے چیئرمین و این اے 247کے آزاد امیدوار ایاز میمن موتی والا کا رات گئے حلقے کادورہ ۔ علاقہ معززین اور کارکنان سے ملاقاتوں کے ساتھ شہریوں میں انتخابی مہم کے حوالے سے بنائے گئے پمفلٹ بھی تقسیم کیے ۔اس موقع پر حلقے میں جابجا گندگی کے ڈھیر اور سیوریج کی ناقص صورتحال پرتشویش کا اظہارکرتے ہو ئے انہو ں نے کہا آوارہ کتے اور گندگی شہریوں کا مقدر بن چکے ہیں، صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال شہر قائد کے نام پر ایک بد نما داغ بن چکی ہے حلقہ NA.247کا بھی بہت برا حال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو اقتدار میں آئے 50دن سے زیادہ ہو چکے ہیں مگر کراچی کی خوشحالی کے حوالے سے کوئی منصوبہ سامنے نہیں آیا۔