لاہور(سٹاف رپورٹر) نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر تربیت 26 ویں مڈکیرئیر مینجمنٹ کورس کے شرکاءنے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور کا مطالعاتی دورہ کیاایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمیدرازی کی سربراہی میں ڈپٹی چیف مکینیکل انجینئر(ڈیزل) راجہ ساجد بشیر نے ریلوے افسران ٹیم کے ہمراہ ریلوے کی تنظیم ِ نو و بحالی اور مستقبل میں پیش آنے والے چیلنجز کے بارے میں شرکاءکو بریفنگ دی۔ شرکاءنے پاکستان ریلویز کے مختلف شعبوں فریٹ، پسنجر سمیت انفراسٹرکچر اور سی پیک میں گہری دلچسپی لیتے ہوئے مختلف سوالوں کے جوابات حاصل کیے ۔اس موقع پر ایڈیشنل جنرل منیجرٹریفک عبدالحمیدرازی نے کہا کہ فریٹ سیکٹر میں کامیابی کا ہی نتیجہ ہے کہ جہاں ہم قومی معیشت کی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیںوہاں اپنے مسافروں کے لیے اپ گریڈیشن اور نئی ٹرینیں چلارہے ہیں۔
۔ انفراسٹرکچرکی بحالی ،ریلوے اسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن اور نئی ریلوے اسٹیشن بلڈنگ تیار کی جارہی ہیںتاکہ مسافروں کودورِ جدید کے مطابق بہترین سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔