اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے حکومت کے آئی ایم ایف میں جانے کے فیصلے پر ردعمل میں کہا ہے کہ اب کرلو خود کشی، پر کیا کیا جائے اس کیلئے بھی شرک اور حیا چاہئے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اچھی معیشت چھوڑ کر گئی تھی، یہ حکومت میں بیٹھ کر اپوزیشن والی بات نہ کریں، آئی ایم ایف جانے کا فیصلہ کیا ہے بتا نہیں سکتا۔ ہمیں برا دکھانے کیلئے غلط اعداد و شمار بتائے جا رہے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں نے بھاری نقصان اٹھایا ہے۔ موجودہ دور حکومت میں روپے کی قدر میں 25 فیصد کمی آئی ہے۔ حکومت آتے ہی گاڑیاں اور بھینسیں نیلام کرنے میں لگی رہی، حکومت نے ایسا کوئی معاملہ نہیں چھوڑا جہاں یوٹرن نہ لیا ہو۔خواجہ آصف نے کہا کہ کرپٹ مافیا کو این آر او تب ملا جب وزارت عظمیٰ کیلئے عمران خان کو ووٹ دیا۔ آپ جن کو چور، ڈاکو اور قاتل کہتے ہیں ان کو ہی دودھ سے نہلایا، سٹاک مارکیٹ میں سیاپا پڑا ہے مگر وزیراعظم کی توجہ پبلک ٹوائلٹس پر ہے، مجھے پتہ تھا کہ یہ حکومت عقل سے فارغ ہے۔
خواجہ آصف