راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر احسان مصطفی نے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر احسان مصطفیٰ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ جس میں علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف