فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیکٹری میں محنت مزدوری کرنے والے مزدور کو ہتھوڑے مار کر قتل کر دیا گیا۔ شالیمار پارک کے قریب فیکٹری میں لاہور کا رہائشی 35سالہ نوید کام کرتا تھا گزشتہ فیکٹری گیٹ کھلا ہوا تھا نوجوان کو ہتھوڑے مار کر بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ چوکیدار کی اطلاع پر پولیس نے نعش قبضہ میں لے لی۔