لاہور(آئی ا ین پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کیخلاف کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کی اے ٹیم کا اعلان کردیا، عمر امین ٹیم کی قیادت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اے ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف یو اے ای میں تین ٹی ٹوینٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ ڈوپنگ کیس میں دو سالہ پابندی کی سزا کاٹنے والے لیفٹ آرم سپنر رضا حسن کو بھی پاکستان اے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ انھوں نے سنہ 2014 تک پاکستان کیلئے 10 ٹی ٹونٹی میچز جبکہ 1 ون ڈے میچ کھیلا تھا۔ٹیم میں صاحبزادہ فرحان، آغا سلمان، افتخار احمد، آصف علی، حسین طلعت شامل ہیں۔دیگر کھلاڑیوں میں وکٹ کیپر محمد حسن، آل رانڈر عامر یامین، عماد بٹ، رضا حسن، وقاص مقصود، عمید آصف اور ایشیاکپ و سہ ملکی سیریز میں اپنا لوہا منوانے والے شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔