چیئرمین پی سی بی کا ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کوخودمختار کرنے کا دعویٰ ہوا ہوگیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا ملک بھر میں ڈسٹرکٹ اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کو خود مختارکرنے کا دعوی ہوا گیا ،،،پی سی بی نے ملک بھر میں کلب کرکٹ کو سینٹرل لائز کرنے کے رستے پر چل پڑا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید نے ملک بھر میں دوسرے فضل محمود کپ کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کا لیٹر جاری کردیا ہے ۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید کی جانب سے لکھے گئے لیٹر میں ملک بھر کی کلبوں سے اپنا ڈیٹا 15اکتوبر تک براہ راست پی سی بی کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ،ملکی کرکٹ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کرکٹ بورڈ نے کلبوں سے براہ راست ڈیٹا طلب کیا ہے ۔ٹورنامنٹ کے ڈراز کے پی سی بی خود ملک کی تمام ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بھجوائے گا جبکہ مقامی ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز صرف ٹورنامنٹ کے انتظامی امور دیکھیں گی ۔پی سی بی آئین کے مطابق ملک بھر میں کلب کرکٹ کروانا ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ذمہ داری ہے ۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں ابھی تک پہلے فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے واجبات ادا نہیں کئے ۔واضح رہے کہ پاکستان کرکت بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اعلان کیا تھا کہ ملک میںکرکٹ کے فروغ کے لئے ملک بھر کی ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشنز کو خودمختار کیا جائے گا ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...