ملتان(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ پاناما میں شامل متعدد نام اب حکومت کاحصہ ہیں مگر حکمران ایک ہی خاندان کو احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر سیاسی محاذآرائی کو خود دعوت دے رہے ہیں عمران خان نے عوام سے جووعدے کئے پورے نہیں کئے100 روزکا ایجنڈاتتربتر ہوگیا کشکول توڑنے کادعویٰ کرنے والے اب خودآئی ایم ایف سے بھیک مانگ کرقوم کو مزید مقروض بنانے جارہے ہیں۔