تبدیلی کانعرہ لگاکرمعیشت کابیڑہ غرق کردیاگیا: مولانافضل الرحمان

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے کہا ہے کہ تبدیلی کانعرہ لگاکرمعیشت کابیڑہ غرق کردیاگیا، ایک دن میں ڈالرکی قدر 134روپے تک پہنچ گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کہتے تھے قرضہ نہیں لیں گے اور اب آئی ایم ایف سے سب سے بڑاقرضہ لیاجارہاہے جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط پربجٹ تیارکیاجاتاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تبدیلی کانعرہ لگاکرمعیشت کابیڑہ غرق کردیاگیا، ایک دن میں ڈالرکی قدر 134روپے تک پہنچ گئی۔

ای پیپر دی نیشن