پنجاب حکومت کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ، مسلم لیگ ن کا قائمہ کمیٹیوں سے علیحدگی کا فیصلہ

Oct 09, 2019

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشیدگی میں شدت آگئی۔ مسلم لیگ (ن) کا پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ سامنے آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت بھی چھوڑ دیں گے۔ فیصلے کی توثیق کے لئے جمعرات کو پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ پارلیمانی پارٹی سے توثیق کے بعد جمعہ کو کمیٹیوں کی سربراہی اور رکنیت سے استعفوں کا اعلان کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی قیادت نے یہ فیصلہ اپوزیشن لیڈر کو پی اے سی ون کی چیئرمین شپ نہ دینے پر کیا ہے۔ مسلم لیگی ارکان حمزہ شہباز اور سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہ کرنے پر مسلم لیگ ن میں غصہ پایا جاتا ہے۔ مسلم لیگی قیادت نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت طے شدہ امور سے بھاگ گئی، مجبوراً انتہائی فیصلے کئے۔

مزیدخبریں