چلے ہوئے کارتوسوں کو بار بار آزمانا کہاں کی عقلمندی : شائقین کرکٹ

Oct 09, 2019

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) شائقین کرکٹ نے عمر اکمل اور احمد شہزاد کی شمولیت پر کہا ہے کہ چلے ہوئے کارتوسوں کو بار بار آزمانا کہاں کی عقلمندی ہے ، کھلاڑیوں کو فکس تنخواہ اور مراعات دینے کی بجائے میچز میں کارکردگی سے مشروط کیا جائے ۔شائقین پرنسپل نجی سکول سسٹم محمد اختر‘میڈم بشارت یوسف ‘محمد اظہر ‘محمد صادق ‘ محمد امان چودھری ‘محمد عمران و دیگر نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوستیاں نبھانے کی بجائے نوجوان کرکٹرز کو موقع دیا جائے اور مستقبل کیلئے تیار کیا جائے ۔ جس ٹیم نے سری لنکا کی کمزور ٹیم کے خلاف انتہائی ناقص کارکردگی دکھائی ہے اس سے آنیوالے دنوں میں آسٹریلیا کیخلاف کیا توقعات وابستہ کی جائیں۔ کھلاڑیوں کو فکس بھاری تنخواہیں اور مراعات دینے کی بجائے میچز میںکارکردگی سے مشروط کیا جائے ۔ کھلاڑیوں پر کمرشلز پر پابندی عائد کی جائے اور ان کیلئے سرکاری ملازمین کی طرح ہفتے میں آٹھ گھنٹے پریکٹس لازمی قرار دی جائے ۔ چیف سلیکٹر اور کوچز کی تنخواہیں بھی سیریز جیتنے سے مشروط کی جائیں ۔

مزیدخبریں