لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) سوئی ناردرن گیس کی جانب سے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن پاکستان جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ مہمان خصوصی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ دلاور عباس شاہ تھے۔صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سلیم سیف اللہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ دلاور عباس شاہ نے کہا کہ چیمپئن شپ میں15ممالک کے 30کھلاڑیوں کی شرکت اس امرکا ثبوت ہے کہ پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے محفوظ ملک ہے۔ چیمپئن شپ 19اکتوبر تک جاری رہے گی۔ 15ممالک کے 48مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں 16مرد اور14خواتین چار کیٹیگریز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔
انٹر نیشنل جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب
Oct 09, 2019