سہیل خان کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر سندھ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سہیل خان پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔میچ ریفری نے عابد علی کو امپائر کے فیصلے پر اعتراض کرنے پر وارننگ د دی۔دونوں کرکٹرز نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔سہیل خان کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا گیا۔عابد علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کرنے پر وارننگ جاری کی گئی۔دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری افتخار احمد نے جرمانے اور وارننگ کی سزا سنائی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...