لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) بنگلادیشی ٹیموں کی پاکستان آمد کا فیصلہ 2ہفتوں میں متوقع ہے۔بنگلادیشی ویمنزٹیم کو رواں ماہ کے آخر میں 2ون ڈے اور 3ٹوئنٹی 20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا ہے،مینزکا 2 ٹیسٹ اور 3ٹوئنٹی 20میچز کیلئے ٹور آئندہ برس فروری میں شیڈول ہے۔بنگلہ دیشی بورڈ کی کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین اکرم خان نے کہاکہ سینئر مینز اور ویمنز دونوں ٹیموں کے دورئہ پاکستان کے حوالے سے فیصلہ اگلے 2 ہفتوں میں ہوجائیگا، حال ہی میں پاکستان میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین کو بھیجنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ سکیورٹی اولین ترجیح اور کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے قبل ہم اسی چیز کو مدنظر رکھیں گے، یہ صرف بورڈ کا ہی فیصلہ نہیں ہوگا، ہم نے ابھی تک دبئی یا پاکستان میں کھیلنے کے حوالے سے کچھ طے نہیں کیا، حتمی فیصلہ بورڈ میٹنگ میں ہوگا مگر حکومت کی جانب سے بھی گرین سگنل درکار ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیموں کی پاکستان آمد کا فیصلہ 2ہفتوں میں متوقع
Oct 09, 2019