نیشنل گیمزکی مشعل لاہور پہنچ گئی‘تقریب آج ہوگی

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) 33ویں نیشنل گیمزکی مشعل اپنے اگلے سفرمیں لاہور پہنچ گئی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرپاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ٹارچ کمیٹی کے چیئرمین اور سابق آئی جی کیپٹن سیّد محمدعابد قادری نے قومی گیمز کی مشعل کو پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل خواجہ ادریس حیدر کے حوالے کیا۔ پی او اے کی سیکرٹری جنرل محمدخالد محمود سمیت پنجاب کی مختلف سپورٹس ایسوسی ایشنز کے صدور، سیکرٹریز اور کھلاڑی بھی موجود تھے۔سیکرٹری پی او اے محمدخالدمحمود نے کہا کہ نیشنل گیمز کی تاریخ میں پہلی بار مشعل پورے ملک کاسفرکررہی ہے مقصد کھیلوں کے ذریعے امن اور بھائی چارے کے پیغام کو کونے کونے میں پہنچانا ہے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خواجہ ادریس حیدر نے کہا کہ آج سہ پہر تین بجے ٹارچ کو دہلی گیٹ لایا جائے گا جہاں مسجد وزیر خان میں تقریب کا انعقاد کیا جائیگا۔ رنگیلا رکشے میں مشعل حضوری باغ جائیگی جہاں سے شہر کے مختلف مقامات میں گھماتے ہوئے دوبارہ حضوری باغ لیجائے گا۔کل صبح لاہور کالج بر ائے خواتین میں دن گیارہ بجے تقریب منعقد کی جائیگی جبکہ اسی دن شام ساڑے سات بجے پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل اجلاس میں مشعل پی او اے کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سیّدعارف حسن اور میڈیا کے نمائندوںکے سامنے پیش کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...