انقرہ+تہران(این این آئی+انٹرنیشنل ڈیسک)ترکی کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شام کے شمال مشرق ممکنہ فوجی آپریشن کے لیے مطلوب تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان ایک ٹویٹ میں کیا گیا۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ ایک سیف زون کا قیام امن و استحکام اور خود شامیوں کیلئے ضروری ہے امر ہے تا کہ وہ محفوظ زندگی گزار سکیں۔دوسری جانب سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے امریکی اقدام کی مذت کرتے ہوئے ترکی کے جلد داخل ہونے سے خبردار کیا ہے۔علاوہ ازیںایران نے شام میں ترکی کے ممکنہ فوجی آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ترکی شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرے۔ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران شام میں ترک ملٹری آپریشن کی مخالفت کرتاہے،ترکی شام کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کااحترام کرے۔ایرانی وزیر خارجہ نے شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ضرورت ،استحکام اور سلامتی کیقیام پر بھی زور دیا۔جواد ظریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل کیلئے سب سے بہترین راستہ ’آدنا معاہدہ‘ ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اوغلو کا کہنا تھا کہ شمالی شام میں ترک فوج کاآپریشن عارضی ہوگا۔